ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل جماعت المسلمین مخدوم کالونی کے نئے عہدیداران کا انتخاب : مولانا شجاع الدین ندوی صدر

بھٹکل جماعت المسلمین مخدوم کالونی کے نئے عہدیداران کا انتخاب : مولانا شجاع الدین ندوی صدر

Sat, 05 May 2018 20:47:48    S.O. News Service

بھٹکل 5/مئی (ایس او نیوز)3مئی برو ز جمعرات کو جماعت المسلمین مخدوم کالونی بھٹکل کا انتخابی جلسہ منعقد ہوا جس میں اگلی میعاد کے لئے مولانا شجاع الدین رکن الدین ندوی صدر اورمولوی شعیب جوکاکو ندوی جنرل سکریٹری کی حیثیت سے منتخب ہوئے۔

انتخابی جلسہ میں نائب صدر جناب نثار احمد خان ، جوائنٹ سکریٹری جناب مولوی مصعیب محتشم ندوی ، محاسب جناب مولوی عبداللہ کریکال ندوی اور خازن جناب اسماعیل بنٹوال کے طورپر انتخاب عمل میں آیا۔ اس موقع پر جناب ضرار احمد سدی باپا، جناب محمد عثمان ہلارے ، جناب ابوبکر حبیبہ اور کولمبو عبدالقاد رکو بطور سرپرست منتخب کیاگیا ہے۔


Share: